تلنگانہ جاگروتی کی صدر و نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کویتا لندن کے دورہ کے بعد شہر حیدرآباد واپس ہوگئیں ۔لندن میں دولت مشترکہ ممالک کی خاتون ارکان پارلیمنٹ کی کانفرنس میں
انہو ں نے شرکت کی تھی ۔حیدرآباد واپسی پر شمس آباد ایرپورٹ پر آنگن واڑی اساتذہ جاگروتی
کارکنوں اور ٹی آر ایس کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کی
حمایت میں نعرے لگائے ۔